اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے فراہ کے صدر مقام کے مضافاتی علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے شدید حملوں کے بعد طالبان گروہ کے افراد ان علاقوں سے پسپا ہو گئے ہیں۔ ان علاقوں سے طالبان کے پسپا ہوجانے کے بعد فراہ کے عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طالبان کے مقابلے میں افغان فوج کی استقامت کی قدردانی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169